Fruits Benefits and Important Information about their uses

Fruits usage and important knowledge about their use to cure a number of diseases

بادام کے تیل میں پوشیدہ صحت و خوبصورتی چند رازجنہیں جان کر یقینا آپ دنگ رہ جائیں گ 
یہ تو آپ سب ہی جانتے ہوں گے کہ بادام کے بہت سے صحتمند فوائد ہیں اس کو کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے
اور اس کا تیل بالوں میں لگانے سے بال مضبوط، گھنے اور
چمکدار ہوجاتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ بادام کا تیلہر قسم کی جلد پر بھی اپنا اچھا اثر دکھاتا ہے
جی ہاں آئیے جانتے ہیں کہ بادام جلد کو خوبصورت بنانے میںکس طرح مددگار ثابت ہوتا ہے ۔
: جلد میں نمی پہنچانے
بادام کا تیل ہر جلد کے مطابق اثر کرتا ہے چاہے وہ ڈرائی اسکن ہو یا نارمل اسکن، یہ تیل بہت ہی ہلکا ہوتا ہے جس سے یہ جلد میں آسانی سے سماجاتا ہے ۔ لیکن یہ سب سے زیادہ بہتر خشک جلد کے لئے ہوتا ہے ، صرف
اس کا روزانہ مساج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس سے یہ جلد میں نمی پہنچاتا ہے ۔
:پھٹے ہونٹ
کیا آپ کے ہونٹ پھٹ گئے ہیں ؟ اگر ہونٹ پھٹے ہوں تو ان پر بالم کی جگہ بادام کے تیل سے بنا ہوا لپ گلاس لگائیں یا اس کے لیے لپ گلاس گھر میں تیار کریں ۔ آپ چار پانچ قطرے بادام کا تیل، چائے کا ایک چمچ شہد میں
اچھی طرح سے مکس کریں اس کو ایک ائیر ٹائٹ کنٹینر میں رکھ دیجئے اور ہفتہ بھر آرام سے ہونٹوں پر لگائیے ۔ اس کے استعمال سے آپ کے ہونٹوں پر گلابی چمک آجائے گی اور وہ صحت مند بھی ہوجائیں گے ۔
: جھریاں
بادام کے تیل میں وٹامن اے اور بی پایاجاتا ہے ، جسے چہرے پر لگانے سے جھریاں دور ہوجاتی ہیں ۔ اس تیل سے آپ اپنے چہرے پر رات کو مساج کریں اور ُٹھ کر چہرہ نارمل طریقے سے دھولیں اس سے سوجائیں صب ا چہرے کی چمک واپس لوٹ آئے گی۔
: سیاہ حلقے
آنکھوں کے نیچے اور اردگرد سیاہ حلقوں کا ہونا بہت مسئلہہوتا ہے اس کو دور کرنے کے لئے بادام کا تیل لے کر مساج ، کیجئے کچھ ہی عرصہ بعد آپ نوٹ کریں گے کہ سیاہ حلقے بالکل کم ہوچکے ہوں گے یا ختم ہوجائیں گے ۔
: اسکرب
بادام کے تیل کو فیشل میں کیاجانے والا اسکربنگ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔
صفائی کی شکل میں بھی اسکرب کرنے سے چہرے کی ساری گندگی صاف ہوگی اور مردہ جلد بھی نکل جائے گی ، آپ کو صرف ایک چمچ چینی کے ساتھ بادام کا تیل ملانا ہوگا اور اس اسکرب سے چہرے کی اینٹی کلاک وائز ڈائریکشن میں اسکربنگ کرنا ہوگی ۔

خشک آلو بخارا کھانے کا وہ فائدہ جو آج تک آپ کو کسی …نے نہیں بتایا ہوگا خشک آلو بخارا کھانے میں بہت مزیدار لگتا ہے اور اسے کھانوں میں ذائقے کے لئے بھی استعمال کیا جاتاہے لیکن سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ آلو بخارا صحت کے لئے بہت مفید ہے لیکن اگر اسے خشک کرکے استعمال کیا جائے تو یہ کئی طرح کے کینسر
بالخصوص بڑی آنت کے کینسرکے لئے بہت مفید ہے۔ خشک آلو بخارے میں یہ صلاحیت موجود ہےکہ یہ ‘کولون
مائیکروبائیوٹا’(پیٹ میں موجود مفید بیکٹیریا)کی تعداد کو بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے بڑی آنت کے کینسر
کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ ہمارے پیٹ میں کروڑوں طرح کے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جن میں سے صرف400کے بارے میں مکمل معلومات موجود ہیں اور اگر خشک آلو بخارے کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مفید بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہونے لگتا ہے اور بڑی آنت کے کینسر کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک آلو بخارے اور تازہ آلو بخارے کی خصوصیات میں تھوڑا فرق ہے اور ان کا اپنا ایک اثرہے۔ خشک آلو بخارے میں گھلنے والا اور نہ گھلنے والا دونوں طرح کا فائبر پایا جاتا ہے جو کہ تازہ آلو بخارے میں نہیں ہوتا۔خشک آلو بخارے میں چینی کی ایک قسم ‘سوربی ٹول’پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے معدے اور چھوٹی آنت میں مفید بیکٹیریا کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔اس کے استعمال سے معدے اور آنتوں میں انٹی آکسیڈینٹس کی تعداد بڑھنے لگتی ہے اور بڑی آنت میں موجود سوزش والے بیکٹیریا کم ہونے لگتے ہیں اور ہم بڑی آنت کے کینسر سے محفوظ رہتے ہیں۔

غذا بھی، دوا بھی انجیر کو ّجنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے، جو غذا اور دوا، دونوں صورتوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔یہ بنیادی طور پر ِ مشرق ٰ وسطی اور ایشیائے کوچک کی پیداوار ہے۔ایک عام خیال ہے کہ عرب سے آنے والے مسلمان اطباء یا ایشیائے کوچک سے منگول اور مغل اسے ہند و پاک لائے۔انجیر، دیگر پھلوں کی نسبت کچھ نازک پھل ہے کہ پکنے کے بعد درخت سے خودبخود ہی گرجاتا ہے اور دوسرے ِدن تک محفوظ کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔اسی لیے اسے خشک کرکے محفوظ کیا جاتا ہے۔خشک کرنے کے دوران اسے گندھک کی دھونی دی جاتی ہے اور نمک والے پانی میں کچھ دیر کے لیے ڈال دیا جاتا ہے، تاکہ سوکھنے کے بعد نرم و ملائم رہے۔ انجیر کا استعمال کم زور اور دبلے پتلے افراد کے لیے بیحد مفید ہیکہ یہ جسم کو فربہ اور سڈول کرتا ہے۔ اس میں پروٹین، معدنیات، کیلشیم، فاسفورس اور کئی مفید اجزاء پائے جاتے ہیں، البتہ وٹامن اے اور سی کی نسبت وٹامن بی اور ڈی کی مقدارکم ہوتی ہیں۔ انجیر، کھانے میں خوش ِ قابل ہضم ہے۔اس کے بے شمار فوائد ہیں۔مثلاً
:ذائقہ اور ٭نبی اکرمصلى الله عليه وسلم نے فرمایا ہے کہ انجیر کھانے سے آدمی قولنج سے محفوظ رہتاہے۔
٭ انجیر دانتوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے کہ اگرخشک انجیر جلا کر اس کی راکھ بطور منجن استعمال کریں،تو دانتوں کاپیلا پن ختم جاتا ہے۔اس کے علاوہ مسوڑھوں کی سوزش ُدور کرنے کے لیے اگر انجیر پانی میں جوش دے کر پکائیں اور پھر اس پانی سے غرارے کریں، تو جلد افاقہ ہوجاتا ہے۔ ٭دماغی کم زوری کی شکایت ہو، تو ناشتے سے قبل تین چار انجیریں کھائیں۔اس کے بعد سات دانے بادام، ایک اخروٹ اور ایک چھوٹی الائچی پیس کر پانی میں چینی ملا کر پی لیں۔ حافظہ اور یادداشت بہتر ہوجائے گی۔ ٭اگر انجیر دودھ کے ساتھ استعمال کریں، تو چہرے کی رنگت نکھر آتی ہے۔ ُدور کرنے کے لیے اطباء کی تجویز ہے کہ ایک ہفتے ّی کا َورم ِ٭تل کے لیے انجیر، سرکے میں ڈال کر رکھ دیں۔بعد ازاں ہر کھانے کے بعد دو یا تین کھالی جائیں۔ ٭دمے، بلغمی کھانسی اور بواسیر کے لیے بھی اس کا استعمال اکسیر ہے۔ ٭دائمی قبض اور گلے کی خرابی کے مریض چند انجیریں پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ پھول ِ جائیں،تودن میں دو بار کھائیں، جلد افاقہ ہوگا۔ ٭ انجیر پیاس کی شدت کم کرتی ہے اور مسلسل استعمال سے بال گھنے اور لمبے ہوجاتے ہیں۔

ایلوویرا جیل کے حیران کن فوائد
انسانوں کو روزمرہ کی زندگی میں بہت سے مسائل لاحق ہیں،جن میں سے بالوں کے مسائل ایک ہیں،جھڑتے گرتے
بال،بالوں کا پتلہ پن،خشکی،خارش اور ڈینڈرف سے آج کل سب پریشان ہیں اور یہ مسائل پریشانی کا باعث بنتے ہیں۔ بالوں کے علاج کے لیے مختلف طریقے اپنائے جاتے ہیں اور کچھ گھریلو علاج ایسے ہیں جن کے حیران کن نتائج سامنے آتے ہیں۔ الوویرا کیا ہے؟ لمبا ہوتا cmالوویرا ایک زیروفائٹ پودہ ہے جو تقریباً 90 ہے،اس کے پتے گہرے اور موٹے ہوتے ہیں جن کے اندر ایک مخصوص قسم کی شفاف جیل بنتی ہے جو بالوں کی گروتھ کے لیے انتہائی موثر ہے،چونکہ پتے موٹے اور بڑے ہوتے ہیں تو ان کو آسانی سے کاٹ کر جیل حاصل کی جا سکتی ہے۔ الوویرا جیل میں ایک قسم کی اینزائم پائی جاتی ہے جو اسکیلپ پر لگانے سے خون کا بہاؤ بڑھاتی ہے اور ٹوٹتے گرتے بالوں کی جڑیں مضبوط کرتی ہے اور نئے بال بھی اگاتی ہے۔ الوویرا عموماً افریکہ،ایشیا ،امریکہ اور یورپ کےخشک علاقوں میں پایا جاتا ہے اور مصر،یونان،انڈیا ،میکسیکو جاپان اور تمام تر ممالک میں ھربل ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ الوویرا میں موجود پروٹیولائٹک اینزائمس ہمارے سر کی کو ریپئر کرتے ہیں،یہ cells skin dead چمڑی میں موجود کرتے ہیں جو بالوں stimulate اسکیلپ میں فائبروبلاسٹس کو کو تیزی سے بڑھاتی ہے۔الوویرا خشک اور پتلے بالوں کو بھی مضبوط کرتا ہے کیونکہ اس میں ایک مخصوص قسم کی پروٹین پائی جاتی ہے جو جھڑتے بالوں کے لیے انتہائی موثر ہے۔ چوہوں پر الوویرا کے بہترین
:نتائج
سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں جب لیبارٹری مائس سطح پر اپلائی کیا گیا تو اس کے topical پے الوویرا جیل کو حیران کن نتائج سامنے آئے۔ اس تجربے کے لیے چار البینو مائس ( چوہے) اینیمل ھائوس سے اٹھائے گئے اور فیکلٹی آف اینیمل ھسبنڈری کے گارڈن سے الوویرا پودے کی جیل نکالی گئی۔ کی shaving سارے چوہوں کے پیٹ پر الیکٹریکل ٹرمر سے گئی۔ پہلے دن پر تین چوہوں کے پیٹ پر الوویرا جیل لگائی گئی اور چھوڑا گیا۔سارے چوہے الگ سے رکھےUntreated چوتھے کو گئے۔ پانچویں دن پر الوویرا لگے چوہوں کے پیٹ پر بالوں کی تھوڑی
سے گروتھ ہوئی جبکہ چوتھے چوہے پر نا ہونے کے برابر گروتھ ہوئی۔ دسویں دن پر جب چوہوں کو چیک کیا گیا تو الوویرا لگے چوہوں کے پیٹ پر تیزی سے بال بڑھے جبکہ کنٹرول گروپ کے چوہے کے پیٹ پر تھوڑے سے بال بڑھے۔ یہ تجربہ پندرہ دن تک اپنایا گیا اور نتیجہ یہ نکلا کہ جن جن چوہوں پر الوویرا ٹریٹ کیا گیا ان کے پندرہ دنوں میں مکمل بال آ گئے جبکہ کنٹرول گروپ کے چوہے کے مکمل بال نہیں آئے اس سے یہ ثابت ہوا کہ الوویرا بالوں کو تیزی سے بڑھاتا ہے اور مضبوط کرتا ہے۔ کنٹرول گروپ کے چوہے کے بالوں کی مکمل گروتھ بیسویں دن تک ہوئی جبکہ ایکسپیریمنٹل چوہوں کے پندرہ دنوں میں مکمل بال اگ گئے۔ الوویرا جیل کے بالوں کے علاوہ اور بھی تمام فوائد ہیں یہ چمڑی میں خشکی ختم کرتا ہے۔جلد کو نرم اور ملائم بناتا ہے۔ الوویرا زیادہ طور پر ھربل ادویات میں بھی کثیر مقدار میں استعمال ہوتا ہے

چھوہارے کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟
کھجور ایک ایسا پھل ہے جسے توانائی کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا ۔ یہ تازہ اور خشک دونوں صورتوں میں فائدہ مند ہے ۔ خشک کھجور کو چھوہارہ کہا جاتا ہے۔ چھوہارے کا استعمال صحت کے بہت سے مسائل میں مفید ہے۔ :جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے چھوہارے میں بہت سے وٹامن موجود ہوتے ہیں جن میں وٹامن اے ، سی ، ای ،کے ، بی ۲ اور بی ۶ شامل ہیں ۔ یہ تمام وٹامن ہماری صحت کو ہر طرح سے بہتر بناتا ہے۔ :اہم معدنیات کا ذریعہ چھوہاروں میں اہم معدنیات یعنی آئرن ،پوٹاشیم ، فاسفورس اور کوپر پایا جاتا ہے ۔ ان تمام معدنیات کے بغیر ہمارے جسم کے خلیات اپنا کام صحیح طرح انجام نہیں دے سکتے ۔ :انیمیاء کے لیے خون میں ہیموگلوبن اور آکسیجن فراہم کرنے کے لیے آئرن بہت ضروری ہے ۔ چھوہارے آئرن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ لوگ جو خون کی کمی کا شکار ہیں وہ چھوہارے سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ :ہڈیاں مضبوط بناتا ہے چھوہارے میں کیلشیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔ ہڈیاں اور دانت مضبوط رکھنے کے لیے کیلشیم سب سے اہم ہے ۔ اپنی غذا میں چھوہارے شامل کر کے جوڑوں کے درد اور گٹھیا کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔ اس کے استعمال سے دانت خراب ہونے سے بچے رہیں گے۔ :قبض دور کرتا ہے چھوہارے میں موجود فائبر قبض کو ختم کرتا ہے ،جن لوگوں کو قبض کی شکایت رہتی ہے وہ چھوہاروں کو رات بھر کے لیے پانی میں بھگودیں اور صبح کھالیں۔
:دل کے لیے
چھوہارے میں کولیسٹرول نہیں ہوتا اور فیٹس بھی بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لیے ماہرین اسے کھانے کی صلاح دیتے ہیں کیونکہ یہ خون میں موجود کولیسٹرول کو گھٹاتا ہے۔ اس کے علاوہ چھوہارے میں موجود پوٹاشیم اور سوڈیم بلڈپریشر کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ :ہاضمہ بہتر بناتا ہے چھوہارے میں موجود اینٹی اوکسی ڈنٹ نظام ہضم کو طاقتور بناتے ہیں جس سے ہاضمہ درست ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ چھوہارہ تیزابیت ،پیٹ کے السر اور سینے کی جلن کے لیے بھی مفید ہے۔
:پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے
پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چھوہارے کا استعمال فائدہ مند ہے ۔ جسم کے دوسرے پٹھوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ دل کو بھی طاقتور بناتا ہے ۔ حاملہ خواتین بھی یوٹرس کو مضبوط کرنے اور پیدائش میں آسانی کے لیے چھوہاروں کا استعمال کرسکتی ہیں۔ :دبلا پن دور کرنے کے لیے اگر آپ حد سے زیادہ دبلے ہیں تو چھوہارے آپ کے لیے بہترین ہیں چھوہارے میں کیلوریز وافر مقدار میں موجود ہیں جو وزن بڑھائے بغیر مسلز کو بڑھاتی ہیں۔
:فوری توانائی کاذریعہ
چھوہارے میں قدرتی شکر کی موجودگی جسم کو فوری توانائی پہنچاتی ہے ۔ اس پھل کے استعمال سے آپ اپنا
اسٹیمنا بڑھا سکتے ہیں۔

IMPORTANT INFORMATION ABOUT TOOTHPASTE COLOR CODES

 

Leave a Comment